تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی،مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 11افراد زخمی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 11 افراد ذخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر دساڑھے گیارہ میں نامعلوم ملزمان نے دوکانوں کے باہر بیٹھے افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پانچ افراد ذخمی ہوگئے جبکہ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے داؤد گوٹھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ذخمی کردیا۔پولیس کے مطابق ماڈل کالونی میں قبرستان کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار 35 سالہ راؤ لقمان کو زخمی کردیا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔لائنز ایریا میں فائرنگ کے واقعے میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کی زد میں آکر گیارہ سالہ بچی سویرا زخمی ہوگئی جبکہ نارتھ ناظم آباد بلاک اے میں بنگلے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران مسلح ملزمان کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ ذخمی ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.