تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مصر،حسنی مبارک کے دو بیٹے کرپشن کے الزام میں15روز کیلئے نظربند

جنگ نیوز -
قاہرہ…سابق مصری صدر حسنی مبارک کے دوبیٹوں کوکرپشن الزامات کی پوچھ گچھ کے سلسلے میں 15 روز کے لیے نظر بندکردیاگیاہے۔مصر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق سابق مصری صدر حسنی مبارک کے دوبیٹوں ،،آلاAlaa اورگمال Gamal مبارک کوسرکاری وکیل استغاثہ کی جانب سے غبن کے الزام میں سمن جاری کیے گئے ہیں۔۔گزشتہ روز اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانیوں کے الزامات سے متعلق سابق صدر حسنی مبارک سے تفتیشکے دوران انہیں دل کادورہ پڑا جس پر انھیں شرم الشیخ میں واقع انٹرنیشل اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کیا گیا۔اب ان کی حالت قدرے بہتر ہے اور انھوں نے وزیر انصاف محمد الغنودی کے سوالات کے جواب بھی دیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.