29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک،قلات میں بارش کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم قلات ڈویژن میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہا، کاشت کے اکثر علاقوں میں اگلے دو روز تک موسم خشک رہے گا، آج سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 02 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، منگل کو سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔