تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بلوچستان :1050میگاواٹ کا شارٹ فال،20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ

جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان میں بجلی کاشاٹ فال 1050میگاواٹ تک پہنچ گیاہے۔ کیسکوکے مطابق کوئٹہ میں آٹھ گھنٹے جبکہ صوبے کے دیہی علاقوں میں بیس گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ کیسکوذرائع کے مطابق بلوچستان میں بجلی کی ضرورت 1250میگاواٹ ہے جبکہ کیسکوکونیشنل گریڈسے صرف 1050میگاواٹ شارٹ فال کاسامنا ہے جس کوپوراکرنے کیلئے کوئٹہ میں آٹھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرزمیں بارہ سے سے چودہ جبکہ دیہی علاقوں میں بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے طویل لوڈشیڈنگ کے باعث کئی علاقوں میں پانی کی قلت پیداہوگئی ہے جبکہ کارو بارزندگی بری طرح متاثرہورہے ہیں اسکولوں اوردفاترمیں عوام گرمی کی شدت کے سبب مشکلات سے دوچارہیں۔بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صوبے میں زراعت کاشعبہ بھی زبوں حالی کاشکار ہے جس پرزمیندار سراپااحتجاج ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.