29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امریکی اسکول کا آئسکریم سے دنیا کی لمبی ترین میٹھی ڈش تیار کرنے کا ریکارڈ
جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…عام طور پر آئسکریم کے پگھلنے کی خاصیت کے باعث اُسے جلد از جلدکھاکر ختم کرنے کو ترجیح دی جاتی ہے تاہم امریکی اسکول نے تو ناصرف پگھلنے سے محفوظ رکھا بلکہ اس کی مدد سے دنیا کی لمبی ترین میٹھی ڈش تیار کرکے عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیاہے۔امریکی ریاست پینسلوانیا کے شہر Bethlehemکے ایک اسکول نے آئسکریم،کیک،فج،کریم ،چاکلیٹ سیرپ اور چیریز کی مدد سے 150فٹ لمبی میٹھی ڈش تیار کرکے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈریکارڈ مین درج کروالیا ہے۔عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی اس کاوش میں 50سے زائد رضاکاروں اور اسکول کے طلباء نے حصہ لیا اور45گیلن آئسکریم کو کیک،چاکلیٹ سیرپ اور دیگر اجزاء کیساتھ ملاکر150فٹ تک پھیلی ہوئی میٹھی ڈش کی شکل میں ڈھال دیا۔امریکی اسکول کی جانب سے بیحد مہارت سے تخلیق کی گئی اس میٹھی ڈش کو آئسکریم سے بنی دنیا کی سب سے لمبی میٹھی ڈش کی حیثیت سے گنیزبک آف ورلڈ رکارڈ مین درج کرلیا گیا ہے۔