تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

وزیراعظم ہوتاتوبھی استعفیٰ دے کر قائدعوام کا کیس لڑتا، بابراعوان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ذولفقار علی بھٹو ری اوپن کیس کی وکالت کیلئے مستعفی ہونیوالے وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ اگر میں وزیر اعظم کے عہدے پر بھی ہوتا تواستعفیٰ دے کر قائد عوام کے خلاف ظلم کی داستان کے خاتمے کیلئے میدان میں اتر آتا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہیدکیس کی ری اوپن ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وہ اللہ تعالیٰ ،وزیراعظم، صدر سمیت تمام پارٹی ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہیں اس تاریخی کام کیلئے منتخب کیاگیا ۔ انھوں نے چیف جسٹس کے سامنے بھی کہا ہے کہ اس مقدمے میں بابر اعوان نہیں بلکہ بھٹو شہید خود بولیں گے کیونکہ شہید کبھی مرتے نہیں ،سپریم کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ کی حیثیت سے وہ اس کیس میں عدالت کی مکمل معاونت کریں گے ،انہوں نے کہا کہ پارٹی ہدایت کے مطابق کیس کی آئندہ سماعت کے دوران چیف منسٹرز سمیت پارٹی کی باقی لیڈر شپ بھی سامنے آئے گی ۔انھوں نے سپریم کورٹ بار میں ممبر شپ کی بحالی کے لیے تمام اقدامات پورے کر لیے ہیں اور کیس میں کل ایک وکیل کی حیثیت سے پیش ہوں گے اور میرٹ پر ظلم کی اس داستان کا خاتمہ کرائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.