29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بالی ووڈ :بڑے بجٹ کی فلمیں بنانے میں مقابلے کا رجحان
جنگ نیوز -
ممبئی …بالی وڈمیں بڑے بجٹ کی فلمیں بنانے کارجحان ،مقابلے کی صورت اختیارکرگیا ہے، چار برسوں کے دوران بننے والی بالی وڈ کی مہنگی ترین فلموں میں تیسرے نمبر پر آتی ہے گجنی جو2008میں ریلیز ہوئی ۔65 کروڑ روپے کی مالیت سے تیار کی جانیوالی یہ فلم صرف بھارت میں115 کروڑ کا اور دنیا بھر میں140 کروڑ کا بزنس کرکے کامیاب ترین فلم قرار پائی، یہی نہیں گجنی کو بھارت کی تیسری بڑی مہنگی ترین فلم بھی قرار دیا گیا۔فلم بلیو2009 میں ریلیزہوئی اور جس کو بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلموں میں دوسرا نمبر حاصل ہوا۔80 کروڑ کے سرمائے سے تیار کی جانے ولی یہ فلم ریوینو کی صورت میں بھارت کو50 کروڑ روپے دی گئی اور مہنگی ترین فلموں کی تاریخ میں پہلے نمبر پر آنیوالی فلم دبنگ کے سوا اور کون سی ہوسکتی تھی ،جو منی کو تو بدنامی دے گئی مگرفلم کے پروڈیوسر ارباز خان کے وارے نیارے کرگئی ۔90 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے تیار کی جانے والی یہ فلم200 کروڑ کا بزنس کرکے کامیاب ترین قرار پائی ۔