29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈرون حملے بند ہوں تو دہشتگردی بھی کنٹرول ہو جائیگی،وزیراعلیٰ پنجاب
جنگ نیوز -
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے دہشت گردی پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔ صرف فوجی آپریشن دہشت گردی کا حل نہیں، تعلیم اورمعاشی انصاف سے امن قائم کیا جا سکتا ہے۔یہ بات انہوں نے رینجرز انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے دوران کہی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے خلاف پوری قوم کو سیسہ پلائی دیوار بن جانا چاہئے۔ ڈرون حملے بند ہوں گے تو دہشت گردی بھی کنٹرول ہو جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جس کا بے گناہ رشتہ دار ڈرون حملے میں مرتا ہے وہ خودکش جیکٹ پہن لیتا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بندوق کی گولی کے ساتھ ساتھ تعلیم اور عدل وانصاف کی گولی سے بھی کام لینا ہو گا۔