29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کرینہ کپور نے اپنی شادی کے بارے میں زبان میں کھول دی
جنگ نیوز -
ممبئی …بالی وڈ کی سپر اسٹار کرینہ کپورکی شادی کے سلسلے میں میڈیا میں توخبریں آتی رہتی ہیں ،لیکن انہوں نے خود اس بارے میں کبھی کچھ نہ کہا ،لیکن اب کرینہ نے اپنی شادی کے بارے میں زبان کھول ہی دی۔ گذشتہ دنوں ممبئی میں ہونیوالی ہیروں کی نمائش میں اپنی شادی کے بارے میں کرینہ نے کہا کہ ہر لڑکی کی طرح انکی بھی خواہش ہے کہ وہ اپنی شادی والے دن دنیا کی حسین ترین دلہن نظر آئیں اور ان کا اراد ہ ہے کہ وہ اپنی شادی پر اپنی والدہ ببیتا کا ڈائمنڈ جیولری کا سیٹ پہننا پسند کریں گی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی انہیں یہ نہیں معلوم کہ ان کی والدہ یہ سیٹ ان کو دیں گی بھی یا نہیں۔