29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاس اینجلس : انڈین فلم فیسٹیول سج گیا،پہلے روز آئی ایم کلام کی نمائش
جنگ نیوز -
لاس اینجلس …لاس اینجلس میں انڈین فلم فیسٹیول سج گیا۔فیسٹیول کے پہلے روز نئی ہندی فلم ،آئی ایم کلام،پیش کی گئی۔انڈین فلم فیسٹیول17 اپریل تک جاری رہے گا،جس میں6ڈاکومنٹری سمیت13 فیچر فلمیں پیش کی جائیں گی۔ فیسٹول کی افتتاحی تقریب میں ایوارڈ یافتہ فلم"I Am Kalam" پیش کی گئی۔فلم میں ایک چھوٹے بچے کی تعلیم اور اس کے سابق صدر اے جے کلام سے متاثر ہونے کوموضوع بنایاگیاہے۔فلم میں گلشن گروور،ہرش میار، حسن سعد،بیٹرائس اورڈیکس اورمینامیرنے اداکاری کی ہے۔