29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لیبیا پر عالمی رابطہ گروپ کا اجلاس آج قطر میں ہورہا ہے
جنگ نیوز -
دوحا…لیبیاکی صورتحال بہتر بنانے اور قذافی حکومت کے خلاف پابندیاں سخت کرنے کے لیے عالمی رابطہ گروپ کا اجلاس آج قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہورہاہے۔افریقی یونین کاامن منصوبہ قذافی گروپ نے منظور کرلیا، لیکن اگلے ہی روزلیبیاکے باغیوں کی جانب سے اسے مسترد کردیاگیا،جس کے بعددوحا میں لیبیارابطہ گروپ کی جانب سے آج اجلاس بلایاگیاہے ،جس میں باغیوں کے سربراہ بھی شرکت کررہے ہیں۔اسکے علاوہ سابق وزیرخارجہ موسیٰ کوسا بھی اجلاس سے خطاب کریں گے۔برطانوی سیکرٹری خارجہ ولیم ہیگ نے اجلاس میں شرکت سے پہلے انٹرویومیں کہاکہ لیبیا کے عوام کے تحفظ کیلئے برطانیہ مزید طیارے بھیج رہا ہے۔