تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی د رسی کتابیں مارکیٹ میں دستیاب نہیں

جنگ نیوز -
کراچی …سندھ بھرمیں12 اپریل سے نیاتعلیمی سال شروع ہوگیا ہے تاہم سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے د رسی کتابیں مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔ اردوبازار کراچی میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی زیادہ ترکتابیں دستیاب نہیں۔پہلی سے دسویں جماعت کی100سے زائد کتابوں میں سے صرف چند کتابیں بازارمیں موجود ہیں،اوران کی قیمتوں میں بھی15 سے20 فیصد اضافہ کردیاگیاہے۔ طلبا اوران کے والدین درسی کتابوں کے حصول کیلئے بازار کے بار بارچکر لگانے پر مجبورہیں اور نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ کتابوں کی فوٹواسٹیٹ کاپیاں فروخت کی جارہی ہیں جو کتابیں دستیاب نہیں ان میں مطالعہ پاکستان ، انگریزی، اردو، سندھی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.