29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ملک میں بجلی ک شارٹ فال 3ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا
جنگ نیوز -
لاہور…ملک میں پانی، گیس اور تیل کی قلت سے بجلی کا بحران شدت اختیار کرنے لگا۔ شارٹ فال تین ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔ اس وقت شہروں میں پانچ سے سات جبکہ دیہات میں دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔تیل مہنگا ہونے کے بعد اب پیپکو کو پانی اور گیس کی قلت کا بھی سامنا ہے، جس کی وجہ سے پاور ہاؤسز پوری صلاحیت سے پیداوار نہیں دے پا رہے۔ پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار دس ہزار سات سو میگا واٹ جبکہ ڈیمانڈ چودہ ہزار میگاواٹ کے قریب ہے۔ شارٹ فال کو لوڈشیڈنگ سے پورا کیا جارہا ہے۔ پیپکو نے ایک ہزار میگا واٹ بجلی کی بچت کیلئے ہفتے میں دو چھٹیوں اور دکانیں رات آٹھ بجے بند کرنے کی تجویز دے رکھی ہے۔ تاجروں کی جانب سے اس تجویز کی سخت مخالفت سامنے آئی ہے۔