29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ٹیکس وصولی کے ہدف میں سولہ ارب روپے کی کمی
جنگ نیوز -
اسلام آباد… فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ٹیکس وصولی کے ہدف میں سولہ ارب روپے کی کمی کردی ہے،ترجمان ریونیوڈویژن اسراررؤف کاکہناہے کہ اس سال30جون تک50ہزار ٹیکس نادہندگان کو ٹارگٹ کیا جائے گااور رواں مالی سال کے دوران مجموعی طورپر پندرہ سو88ارب روپے ٹیکس وصول کیاجائے گا۔ریونیو ڈویژن کے ترجمان کے مطابق ٹیکس وصولی کے ہدف میں کمی کی بڑی وجہ مجموعی اقتصادی حالات ہیں۔ ایف بی آر کا رواں مالی سال کا ٹیکس وصولی کا ہدف سولہ سوچارارب سے کم کرکے پندرہ سو88ارب روپے کم کردیاہے،جیونیوزسے بات چیت میں ان کاکہناتھاکہ تیس جون تک تین ماہ میں ایف بی آر570ارب روپے کے ٹیکس وصول کرے گاجبکہ اب تک9ماہ میں دس سواٹھارہ ارب روپے کی وصولیاں کی گئی ہیں ۔