29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
فارمولا ون ڈرائیور سبسٹین ویٹل سنگ میل کے قریب
جنگ نیوز -
لندن… سبسٹین ویٹل سات برس کے عرصے میں پہلے فارمولا ون ڈرائیوربن سکتے ہیں جو سیزن کے آغاز پرتین لگاتار ایونٹس میں فتوحات حاصل کریں گے۔رواں ہفتے کے آخر میں فارمولا ون ریسنگ سیزن کا تیسرا ایونٹ چائنیز گراں پری شروع ہو رہا ہے،سال کے آغاز کے بعد ریڈ بل کے ڈرائیور نے پول پوزیشن سے اسٹارٹ لے کر آسٹریلیا اور ملائیشیا میں ٹائٹل کامیابیاں حاصل کیں،اگرچہ ان کی فتح کا فرق بہت معمولی تھا لیکن وہ اس میں بہتری پیدا کر سکتے ہیں اورچائنیز گراں پری میں کامیابی انہیں مسلسل تیسرے ٹائٹل کا مالک بنا دے گی،اس سے پہلے 2004میں مائیکل شوماکر ہی آخری ڈرائیور ہیں جنہوں نے سیزن کی پہلی تین ریسوں میں فتح کو گلے لگایا تھا۔