تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

عامر خان لائٹ ویلٹر ویٹ ورلڈ چیمپین شپ بیلٹ کا دفاع کریں گے

جنگ نیوز -
لندن…پاکستانی نژاد برطانوی باکسنگ چیمپئن عامر خان16 اپریل کو لائٹ ویلٹر ویٹ ورلڈ چیمپین شپ بیلٹ کا دفاع کریں گے ۔لائٹ ویلٹر ویٹ ورلڈ چیمپین عامر خان آئرلینڈ کے پال مک کلوسکی کے مد مقابل ہونگے۔ مارکس میڈانا کو گزشتہ سال زیر کرنے کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ رنگ میں اتریں گے۔ شیڈول کے مطابق عامر خان کو اپنی فائٹ کیلئے تقریبا15 لاکھ پاونڈز کی رقم ملنا تھی۔ لیکن براڈکاسٹرز قانون کے مطابق انہیں ڈیڑھ سے دو لاکھ پاونڈز ہی مل سکیں گے۔ اس کے باوجود عامر خان نے ٹائٹل باؤٹ کو ملتوی یا منسوخ نہیں کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس فائٹ کیلئے سو فیصد فٹ ہیں اور کسی تنازع کی پروا کئے بغیر رنگ میں اتریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.