29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بابر اعوان کا استعفیٰ منظور ، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کا لائسنس بحال
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان بار کونسل نے بابر اعوان کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد ان کا بطور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ لائسنس بحال کر دیا ہے۔ پاکستان بار کونسل کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بابر اعوان کے مستعفی ہونے کے بعد لائسنس بحالی کیلئے با بر اعوان کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا بطور سپریم کورٹ وکیل لائسنس بحال کر دیا ہے ۔