29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جیو سوپر نشریات کی بندش، مختلف شعبوں کی شخصیات کی دستخط مہم جاری
جنگ نیوز -
لاہور…حکومت کی جانب سے جیو سوپر کی نشریات بند کرنے پر جہاں زندگی کے مختلف شعبوں کی شخصیات دستخطوں کی مہم میں حصہ لے رہی ہیں وہیں شوبز کی شخصیات بھی چاہتی ہیں کہ حکومت جیو سوپر کی نشریات فوری بحال کرے۔جیو سوپر کی نشریات کی بحالی اور لوگوں سے جیو سوپر دکھائے جانے کے حوالے سے جن اداکاروں نے دستخطوں کی مہم میں حصہ لیا ان میں ٹی وی ،اسٹیج اور فلم کے سینئر اداکار محمد قوی خان،ہدایتکارہ اور اداکارہ سنگیتا بیگم،گلوکارہ انیقہ علی،ڈریس ڈیزائنر بی جی،گلوکارہ راگنی،اسٹیج آرٹسٹ علی شا،فلم آرٹسٹ نشو اور ٹی وی آرٹسٹ زندگی شامل ہیں۔