29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
چیئر مین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ جنرل ندیم مستعفی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیئر مین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ جنرل ندیم نے این ڈی ایم اے ایکٹ پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ذرائع کے مطابق چیئر مین این ڈی ایم اے جنرل ندیم نے گیارہ مارچ کو اپنا استعفیٰ حکومت کو پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق جنرل ندیم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ پرعمل درآمد نہ ہونے پر تحفظات کا اظہارکیاتھا اورموقف اختیار کیا تھا کہ این ڈی ایم اے کی موجودگی میں نیرا، ایرا، پیرا اور ای آر سی کو بھی برقرار رکھناغیر ضروری ہے۔ جب کہ ان اداروں پربھاری اخراجات کے ذریعے ملک کے وسائل ضائع کئے جا رہے ہیں ۔ جنرل ندیم کا یہ بھی کہناتھا کہ ملک میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے اورصوبوں کی سطح پر صرف پی ڈی ایم اے کافی ہیں۔ حکومت نے چیئرمین این ڈی ایم اے کے تحفظات دور نہیں کئے جس کی وجہ سے وہ مستعفی ہو گئے۔