تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سکیورٹی فورسز کا سینٹرل جیل پشاور میں سرچ آپریشن

جنگ نیوز -
پشاور…سینٹرل جیل پشاورمیں سکیورٹی فورسز نے شدت پسند قیدیوں کی جانب سے سکیورٹی خدشات کی بنیاد پرسرچ آپریشن کیا اورمشکوک قیدیوں کے قبضے سے موبائل سیٹس اورسمیں برآمد کرلیں۔جیل انتظامیہ کے مطابق سینٹرل جیل پشاور میں سکیورٹی فورسز نے آج علی الصبح چکی نمبر16،17 اور 18 میں سرچ آپریشن کیا اور دہشت گردی کے واقعات میں مبینہ طورپرملوث عسکریت پسندوں سے کئی موبائل فون سیٹ اورسمیں برآمد کیں۔ آپریشن کے دوران جیل کے مستقل عملہ کو باہرنکال دیا گیا اورصرف غیرمسلح اہلکاروں کو ہی اندرجانے کی اجازت دی گئی۔ آپریشن جیل انتظامیہ اور حساس اداروں کے حکام کے مشترکا اجلاس میں فیصلے کے بعد عمل میں لایا گیا۔ ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن عسکریت پسندوں کی جانب سے جیل کے اندرکارروائی کی دھمکیوں اورسکیورٹی خدشات کا خطرہ کے پیش نظرکیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.