29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ہمارے بغیرکوئی دہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں جیت سکتا،وزیراعظم
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ امریکا کو ڈرون حملے بند کرنا پڑیں گے، پاکستان کے تعاون کے بغیرکوئی دہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں جیت سکتا، قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر حکومت نے عدالت کا فیصلہ تسلیم کیا، جیوکامعاملہ عدالت میں ہے،تبصرہ نہیں کرسکتا، عدلیہ کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھیہیں، عدلیہ جمہوریت کوپروان چڑھانے میں مددکررہی ہے، ملک کواس وقت معیشت اورانتہاپسندی کے چیلنجزکاسامناہے، ڈرون حملے پاکستان اورافغانستان کے مفادمیں نہیں ہیں، اگر عوام کی ترجمانی نہ کرسکیں تو ہمیں حق نہیں ہے کہ ہم اس ایوان میں بیٹھیں۔عوامی حمایت کے بغیرپاک فوج انتہاپسندی کیخلاف کامیاب نہیں ہوسکتی، ڈرون حملوں پرسفارتی سطح پردنیاکوقائل کرنیکی کوشش کررہے ہیں۔ پاکستان کے تعاون کے بغیرکوئی دہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں جیت سکتا، دنیاکواحساس ہوگیاکہ ڈرون حملے ختم کرناہونگے ۔آرٹیکل91 کے مطابق وزرا اور وزرائے مملکت پارلیمنٹ کے سامنے جواب دہ ہیں۔