تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈلیول سے معمولی بلند

جنگ نیوز -
لاہور…تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں معمولی اضافے کا ساتھ ڈیڈ لیول سے بلند ہوکر1378.14فٹ ہوگئی۔تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ2 ہزار ایکڑ فٹ ہوگیا۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح معمولی اضافے کے ساتھ ڈیڈ لیول سے بلند ہوکر1378.14 فٹ ہوگئی جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے48فٹ بلندی کے ساتھ1088.50 فٹ ہوگئی۔تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد30ہزار800اور اخراج30ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔منگلا ڈیم میں پانی کی آمد55ہزار324اوراخراج40ہزارکیوسک ریکارڈ کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.