29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کے ای ایس سی کا لوڈشیڈنگ کا دورانیہ3 گھنٹے بڑھانے کا اعلان
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی…کے ای ایس سی نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ3 گھنٹے بڑھانے کا اعلان کیا ہے ، اعلان کے بعد کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ فوری طور پر6 گھنٹے سے بڑھ کر9 گھنٹے ہو جائے گا ۔کے ای ایس سی کے تر جمان کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کے اجلاس میں کے ای ایس سی کو 60 ہزار میٹرک ٹن اضافی فرنس آئل دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکنکے ای ایس سی کو وعدے کے مطابق فرنس آئل اور گیس نہ ملنے پر لوڈشیڈنگ بڑھائی جارہی ہے جس کے بعد لوڈ شیڈنگ رہائشی صارفین، کمرشل علاقوں اور صنعتوں میں کی جائے گی۔واضح رہے کہ کے ای ایس سی نے پی ایس او کی جانب سے فرنس آئل کی فراہمی کے بعد لوڈشیڈنگ کا پرانا شیڈول بحال کرنے کا اعلان کیا تھا