29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ملک کو جرنیلی نہیں عوامی انقلاب کی ضرورت ہے،نواز شریف
جنگ نیوز -
لندن…مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف اورمرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر نے اس امر پر اتفاق کیا ہے کہ ملک کو جرنیلی نہیں عوامی انقلاب کی ضرورت ہے۔لاہور سے جاری مرکزی جمعیت اہل حدیث کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پروفیسر ساجد میرنے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی ۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ملک کو جرنیلی نہیں عوامی انقلاب کی ضرورت ہے۔ پریس ریلز کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا کہ میڈیا پر قدغن اورعدلیہ کے فیصلوں پر عمل نہ کرکے مشرف کی پالیسیوں کو تسلسل بخشا جارہا ہے۔لیکن مسلم لیگ نون ملکی خود مختاری اورسلامتی کے منافی حکومت کے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرسکتی۔