29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی:گاڑیاں چھیننے والے گروہ کے4ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے کاریں اور موٹر سائیکلیں چھیننے والے گروہ کے چارملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ڈی ایس پی گلشن اقبال رضوان واسطی نے بتایا کہ دو مختلف کاروائیوں کے دوران گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں چھیننے والے گروہ کے چارملزمان کوگرفتار کرلیا،جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا،گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضے سے3 چھینی گئی گاڑیاں،ایک موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔