29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پرسنل کمپیوٹر کی جگہ کمپیوٹر ٹیبلٹ کے استعمال میں تیزی سے اضافہ
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... دنیا بھر میں پرسنل کمپیوٹر کی جگہ کمپیوٹر ٹیبلٹ کا استعمال تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔امریکا میں انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ ایک سال سے زائد عرے میں یہ پہلا موقع ہے کہ دنیا بھر میں پرسنل کمپیوٹر کی برآمد میں تین فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی ہے۔ اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر آٹھ کروڑ تینتالیس لاکھ کمپیوٹر برآمد کیے گئے۔کمپیوٹر کی قیمتوں میں کمی کے باوجود لوگ انھیں خریدنے پر آمادہ نہیں بلکہ اب وہ میڈیا ٹیبلٹس اور آئی پیڈز جیسی دیگر الیکٹرانک اشیا میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔