29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اوباما کے خطاب کے دوران نائب صدر جو بائیڈن بھی سو گئے
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... اہم اجلاس اور تقریروں کے دوران رہنماؤں کو نیند آجانا صرف ہمارے ہاں ہی نہیں ہوتا ،امریکی صدر بارک اوباما کے خطاب کے دوران نائب صدر جو بائیڈن بھی سو گئے ۔امریکی نائب صدر جو بائیڈن جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں صدر بارک اوباما کی تقریر کے دوران چند لمحوں کے لئے سو گئے اوروڈیو کیمرے نے انھیں اپنی گرفت میں لے لیا ۔ایک طرف امریکی صدر قومی بجٹ خسارے پر پرجوش تقریر کررہے تھے تو دوسری جانب نائب صدر خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے تھے ۔وڈیو کے مطابق جو بائیڈن کی گردن نیند میں دائیں بائیں جھولتی رہی اور پھر بیدار ہونے پر نائب صدر اپنے ہاتھ دیکھنے لگتے ہیں۔