29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ،3 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں گزشتہ رات مزید تین افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے گھر کے باہر بیٹھے دو افراد کو ہلاک کردیا۔مقتولین کی شناخت 29 سالہ عابد علی ولد محمد ادریس اور 24 سالہ سرفراز ولد رضا ادریس کے نام سے ہوئی ہے۔نیو کراچی کے علاقے میں صبا سینما کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 45 سالہ سیف کو قتل کردیا۔ گزشتہ روز بھی فائرنگ کے واقعات میں دس افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔جس کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد 13ہوگئی ہے ۔