تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بوسینیا میں غیرمتوقع برف باری سے نظام زندگی درہم برہم

جنگ نیوز -
بوسینیا میں غیرمتوقع برف باری سے نظام زندگی درہم برہم

سرائیوو…پورے یورپ میں موسم بہار کی آمد کے باوجود بوسینیا میں غیرمتوقع برف باری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ۔ شدید برف باری کے باعث دارالحکومت سرائیوو سمیت پورے بوسنیا نے برف کی سفیدچادر اوڑھ لی۔ برف پڑنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ۔ملک کے مشرقی علاقے میں 20سنٹی میٹر برف ریکاڑ کی گئی ۔ سرائیوو کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا اور کئی علاقوں میں طوفانی برف باری سے بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہو گئی۔ اپریل کے مہینے بے موسم کی برف باری سے سردی میں اضافے نے لوگوں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.