تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

فیصل آباد ،کمبل چوری کا ملزم مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک

جنگ نیوز -
فیصل آباد … فیصل آباد میں کمبل چوری کے الزام میں زیر حراست 22 سالہ ملزم پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہوگیا ۔ جواں سال بیٹے کی ہلاکت پر غم سے نڈھال والدین نے اعلٰی حکام سے انصاف کی اپیل ہے۔ جبکہ پولیس نے واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ فیصل آباد کے علاقے رضا آباد محلے میں جمیل پارک کے رہائشی محمد خالد نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے 22 سالہ بیٹے عامر خالد کو ایک روزقبل رضا آباد پولیس نے ہمسایوں کا کمبل چوری کرنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا، ورثا کا کہنا ہے کہ پولیس حراست میں عامر خالد کو نشہ آور چیز کھلائی گئی ہے جس سے اس کی طبیعت بگڑنے پر 6 گھنٹے بعد ورثا کے سپرد کیا گیا۔ تشویشناک حالت میں عامر کو الائیڈ اسپتال لایا گیا جہاں چند گھنٹے بعد ہی وہ دم توڑ گیا ۔ تاہم الائڈ اسپتال کے ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے تک کسی قسم کا موقف دینے سے انکار کیا ہے۔ جبکہ متعلقہ پولیس نے عامر خالد کو حراست میں لینے اور تشدد کرنے کی تردید کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.