تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز مسلسل دوسرے روز بھی بند

جنگ نیوز -
لاہور … آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن اور پٹرول مالکان کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال آج دوسرے روز بھی جاری ہے ۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن اور پٹرول پمپس مالکان کی جانب سے ہڑتال کے باعث زندگی معطل ہو کر رہ گئی ہے اور لوگ پریشان ہیں۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث عبداللہ کی جانب سے جاری کردہ بیان مین کہا گیا ہے کہ اورحکومت مسلسل بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے،حکومتی رویے نے جمعرات کو بھی ہڑتال جاری رکھنے پر مجبورکردیا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ گیس کا بحران حکومت کی ناقص پالیسی کا نتیجہ ہے۔جس کے باعث مجبوراً ہڑتال کا راستہ اختیار کرنا پڑا۔ادھر ملتان میں سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے ہفتہ وار دو روزہ سی این جی کی بندش کے خلاف آج بھی ہڑتال جاری ہے ریجن کے تمام سی این جی اسٹیشن کو ان کے مالکان نے غیر معینہ مدت کے لئے بند کردئے ہیں۔سی این جی اسوسی ایشن کی کال پر ریجن کے تمام شہر ملتان ، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، خانیوال، وہاڑی ،لیہ، چیچہ وطنی اور کوٹ ادو کے تمام سی این جی اسٹیشن بند ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سی این جی ایسوسی ایشن پنجاب کے چیرمین فیاض گیلانی کے مطابق پنجاب میں سی این جی اسٹیشن کو دو روز کے لئے گیس کی فراہمی معطل کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ان کا کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے اگرچہ حکومت کی جانب سے پندرہ مارچ سے سی این جی کی بندش کودو روز سے کم کرکے ایک روز تک کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا جس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے انہیں مجبورا سی این جی غیر معینہ مدت کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا فیض گیلانی کے مطابق ایک طرف تو انہیں گھیس کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے تو دوسری طرف بجلی کی لوڈشیڈنگ نے بھی ان کے کاروبار کو بری طرح متاثر کر دیا ہے ملتان ریجن میں قائم 206 سی این جی اسٹیشن کی بندش کے بعد کمرشل گاڑیوں کے مالکان نے کرائیوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے عام شہری بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.