تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سندھ ہائیکورٹ، ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے افسران کی تقرری غیرقانونی قرار

جنگ نیوز -
کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے سوئی سدرن گیس گھی کارپوریشن پیپلز ورکس پروگرام اور دیگر اداروں سے ڈیپوٹیشن پر بلا کر حکومت سندھ میں ضم کیے گئے 12 سیکریٹریوں اور ایڈشنل سیکریٹریوں کی تقرریوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں واپس ان کے اداروں میں بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔ حکومت سندھ کے ایڈیشنل سیکریٹری نسیم الغنی سہتو سمیت 50 ایڈشنل اور ڈپٹی سیکرٹریوں نے سیکریٹری ورکس اینڈ سروسس رسول بخش پھلپھوٹو اور دیگر سیکریٹریوں دبیر احمد، علی ، اظہر بلوچ، علی حسن بروہی، عابد علی شاہ، ایس ایم کلیم مکی، ڈاکٹر محمد علی، آفتاب ملح، عبدالغنی جوکھیو، احمد بخش سولنگی اور دوران ملازمت ریٹائیر ہونے والے ایڈشنل چیف سیکریٹری مولا بخش کھٹیان کی تقرری کو چیلنج کیا تھا ان کے وکیل بیریسٹر ضمیر گھمرو نے مووقف اختیار کیا تھا کہ ان افراد کے آنے سے ان کی حق تلفی ہوئی ہے اور ان کی ترقی کے راستے بند ہوگئے ہیں۔ جسٹس شاہد انور باجوا اور جسٹس طفیل ایکس ابراہیم پر مشتمل بینچ نے درخواست کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا آج اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے عدالت نے دیگر اداروں سے آئے ہوئے افسران کو سیکریٹری یا ڈپٹی سیکرٹری کی پوسٹ پر تقرری کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور انہیں ان کے ادروں میں واپس بھجنے کا حکم دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.