تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ایران مظاہروں کو کچلنے کیلئے شامی صدر کی مدد کر رہا ہے، امریکی اخبار

جنگ نیوز -
نیو یارک…فارن ڈیسک… امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شام میں جمہوریت نواز مظاہروں کو کچلنے کے لیے ایران خفیہ طور پر شامی صدر بشر ال اسد کی مدد کر رہا ہے ۔ اس طرح کے ایرانی اقدامات امریکا اور سعودی عرب کے مفادات کو چیلنج اور مشرق وسطی میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرسکتا ہے۔امریکی اخبار’وال اسٹریٹ جرنل‘ کی رپورٹ کے مطابق تہرا،ن شام میں احتجاجی ہجوم کو دبانے کے لیے سازوسامان مہیا کرنے اور احتجاجیوں کے انٹر نیٹ،موبائل فون اور ایس ایم ایس کو روکنے اور مانیٹرنگ کرنے کے لیے شامی حکومت کو مدد فراہم کر رہا ہے۔ اخبار کے مطابق امریکی جاسوس ایجنسیوں کی طرف سے ریکارڈ کی گئی مواصلاتی گفتگو سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایران بحرین اور یمن میں بعض شیعہ قدامت پسندوں کی مدد کر رہا ہے اورامریکا کے اتحادیوں کوعدم استحکام کا شکار کر رہا ہے۔ امریکی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ایرانی اقدامات امریکا اور سعودی عرب کے مفادات کو چیلنج اور مشرق وسطی میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرسکتا ہے۔اوباما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ایران لوگوں کے احتجاج کو دبانے کی کوششوں میں شام کی حکومت کی مدد کر رہا ہے۔تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی میں امریکہ کے اتحادیوں کے خلاف مقبول بغاوت کے پیچھے اصل طاقت کے طور پر ایران کو نہیں دیکھ رہے۔اور اس بات کے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.