تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پی پی فرانس کے زیر اہتمام جلسہ

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ… پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو نے نامساعد حالات کے باوجود مختصر عرصہ میں ملک و قوم کیلئے جو کام سرانجام دیئے ان میں ملک کو ایٹمی قوت بنانے ، ترقی اور خوشحالی کیلئے اسٹیل مل، ملک میں جمہوریت اور قانون کی بالادستی کیلئے 1973کا متفقہ آئین، پانچ ہزار مربعہ میل دشمن سے واگذار کرنا، 90ہزار قیدی واپس لانا، قادنیوں کو غیر مسلم قرار دینا،شراب پر پابندی اور جمعہ کی چھٹی ایسے کارنامے ہیں جو قوم فراموش کبھی نہیں کرسکتی ۔ یہ بات پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے زیراہتما م بھٹو کی برسی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی۔ جلسے سے پی پی کے صدر چوہدری زمان اور دوسرے رہنماوٴں نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اس وقت چین سے دوستی کا آغاز کیا اور اس اتنا موثر بنایا کہ آج بھی چین پاکستان کا مخلص دوست ہے ، بھٹو وہ عظیم لیڈر تھا جس کا نام ہمیشہ تاریخ میں زندہ رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.