29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی: کھارادرمیں سکیورٹی گارڈبینک نے 90لاکھ روپے لوٹ لئے
جنگ نیوز -
کراچی…افضل ندیم …کراچی کے مصروف ترین کاروباری علاقے کھارادر میں سکیورٹی گارڈ اور اس کے ساتھیوں نے بینک لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق کھاردار کے علاقے جوڑیا بازار میں واقع ایم سی بی بینک میں دن کی ڈیوٹی پر تعینات سکیورٹی گارڈ محمد انوار آج صبح سویرے ہی بینک پہنچ گیا اور رات کے گارڈ کو جلدی چھٹی دیکر گھر بھیج دیا،اس دوران ملزم نے اپنے دیگر ساتھی بینک بلوا لئے۔ بینک کا اسٹاف جونہی ڈیوٹی پر پہنچا ملزمان نے انہیں ایک ایک کرکے بینک میں یرغمال بنایا لیا اور منیجر اور کیشئر کے پہنچنے پر ان سے تجوری کھلوائی اور وہاں موجود رقم لگ بھگ90 لاکھ روپے بوریوں میں بھر لی۔ اس دوران ملزمان نے تمام اسٹاف سے گھڑیاں موبائل فون اور قیمتی سامان بھی لوٹ لیا اور بینک کے اسٹاف کی دو موٹرسائیکلوں پر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی کھارادر پولیس اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے اور واردات کی تفتیش شروع کردی ۔