تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی :سمن آباد میں پولیس مقابلہ، ملزم ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے سمن آباد میں پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ نارتھ ناظم آباد میں بنگلے لوٹنے والے گروہ کا ایک ملزم مقابلے میں زخمی ہوگیا دیگر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک20 میں آج صبح سویرے پولیس نے رکشہ میں سوار افراد کو چیکنگ کیلئے روکا تو ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی اور فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ سے ایک نامعلوم ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی جیب سے زیورات اور دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا۔ نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں کامران راشد کے بنگلے میں بھی صبح سویرے ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا اور ایک گھنٹے تک لوٹ ملزمان فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے گھیراؤ کرلیا۔ ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس سے ایک پولیس اہلکار راجہ تصدق زخمی ہوگیا جوابی فائرنگ سے ایک ملزم عبداللہ بھی زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیاجبکہ اس کے6 ساتھی لوٹا گیا سامان لے کر فرار ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.