تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ہڑتال ختم نہ کی تو سی این جی سیکٹرکی گیس بندکردیں گے سوئی نادرن

جنگ نیوز - لاہور…سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اگر سی این جی ایسوسی ایشن نے آج ہڑتال ختم نہ کی تو سی این جی سیکٹر کی گیس بند کر کے انڈسٹری کو دے دیں گے۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سی این جی ایسوسی ایشن جھوٹ بولتی ہے انہیں ایک سو اٹھاسی ملین کیوبک فٹ کی بجائے دو سو پچاس ملین کیوبک فٹ گیس روزانہ دی جا رہی ہے۔ ادھر کمپنی ذرائع کا کہناہے کہ سی این جی ایسوسی ایشن اپنی حرکتوں سے باز نہ آئی تو سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی جائیگی۔ سی این جی سیکٹر کی ہڑتال کا جائزہ لینے کیلئے سوئی ناردرن گیس حکام نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکام سی این جی سیکٹر کی گیس بند کرنے کا اعلان کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.