تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

رواں برس توانائی بچت کے منصوبے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

جنگ نیوز -
اسلام آباد…رواں سال توانائی بچت کے منصوبہ کی تفصیلات ، قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہیں جس کے مطابق سرکاری عمارت میں روشنیوں کا استعمال نصف کر دیا جائیگا۔بچت اقدامات سے1000سے1100میگاواٹ بجلی کی بچت ہو گی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہوا تو وزارت پانی و بجلی نے رواں برس توانائی بچت کے منصوبہ کی تفصیلات ایوان میں پیش کیں ، اس کے مطابق مارکٹیں رات8 بجے تک بند کی جائیں گی۔ ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس سمیت تمام سرکاری دفاتر اور رہائش گاہوں میں روشنیوں کا50 فیصد کم استعمال ہوگا، جبکہ مجاز آفیسرز کو دن11بجے کے بعد اے سی چلانے کی اجازت ہو گی، مختلف صنعتوں کیلئے ہفتہ وار چھٹی متبادل ایام میں کی جائیگی۔وفاقی وزیر خورشید شاہ نے ایوان کو بتایا کہ آغازحقوق بلوچستان کے صرف پچیس فیصد نکات پر عمل ہوا ہے، انچارج وزیر کی طرف سے ایوان میں مختلف اعلیٰ سرکاری عہدوں پر تعینات ان17 آفیسرزکی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کی گئی جن کے پاس دہری شہریت ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.