تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بجلی کا بحران جاری، لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

جنگ نیوز -
لاہور…ملک میں بجلی کا بحران جاری ہے شارٹ فال3 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے جس سے لوڈ شیڈنگ بھی بڑھ گئی ہے۔ملک میں پانی اورتیل کی قلت کے باعث بجلی کی پیداوارکم ہوکر گیارہ ہزارمیگاواٹ پر آ گئی ہے۔ آج بجلی کی ڈیمانڈ14 ہزار دو سو میگاواٹ ہے، 3 ہزار 2 سو میگا واٹ کا شارٹ فال پورا کرنے کیلئے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہروں میں 6 گھنٹے کی اعلانیہ اور دو سے 3 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ دیہات میں 10 سے 14 گھنٹے تک بجلی غائب رہتی ہے۔ اس صورت حال میں عوام شدید پریشان ہیں گھریلو اور کارروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.