تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

حج کرپشن کیس،حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت ایک مرتبہ پھر مسترد

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسپیشل جج سینٹرل نے حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے در خواست ضمانت منسوخ ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل خالد نعیم کی استدا پر کی گئی جنہوں نے مخالفت میں دلائل دئیے۔حج کرپشن کیس میں مبینہ طور پر ملوث سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت اسپیشل جج سینٹرل ایم فاروق نے کی۔ وکیل صفائی سردار نصیر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں اور استغاثہ ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل خالد نعیم نے مخالفت میں دلائل دیتے ہوئے کہا حامد سعید کاظمی نے جان بوجھ کر اپنے بینک اکاؤنٹس اور اثاثے چھپائے۔ ان کے اس مقدمے کے اشتہاری ملزم احمد فیض کے ساتھ رابطوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہیں اس کیس سے بری الذمہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.