29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
رحمن ملک، قائم علیشاہ کی شاہی سید سے ملاقات،امن وامان پربات چیت
جنگ نیوز -
کراچی…وفاقی وزیر داخلہ ، وزیر اعلیٰ سندھ اور شاہی سید کی وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات ہوئی ۔وزیر اعلیٰ ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان کی بحالی اور مجرموں کیخلاف کارروئی کیلئے حکومت سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں آج سے ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری، اور دیگر جرائم میں ملوث مجرموں کیخلاف بلا تفریق سخت اور بھرپور کارروائی کا اغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلا س میں بتایا گیا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ضروری احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔