تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اسحاق ڈار کی زیرصدارت سینیٹ کیذیلی کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سینٹ کی ذیلی کمیٹی برائے تجارت نے اسکول آف فیشن ڈیزائن کے بل میں شامل مالی انتظامات میں تبدیلی کرتے ہوئے اسکول کے وائس چانسلر کو پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر کے اختیار سوپنیدئے گئے۔کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدرات ہوا جس میں اسکول آف فیشن ڈیزائن کو ڈگری دینے کے اختیارات دینے کے بل میں آڈٹ کے حوالے سے شق میں تبدیلی کرتے ہوئے وزرات تجارت کو ہدایت کی کہ بل میں تجویز کردہ ترمیم کو چھ ماہ کے اندر قانون کا حصہ بنایا جائے۔اجلاس میں آڈٹ حکام کے اعتراض پرکہ ا سکول کو پبلک فنڈنگ کی جا رہی ہے پر کمیٹی نے آڈٹ کی شق بھی شامل کر لی۔ ڈی جی آڈٹ نے بتایا کہ18 ویں ترمیم کے بعد اب جہاں عوام کاپیسہ استعمال ہو گا وہاں آڈیٹر جنرل براہ راست آڈٹ کرے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.