تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بھٹو ریفرنس کیس :قانونی نقطہ درست طور پرنہیں اٹھایا گیا،چیف جسٹس

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے بھٹو پھانسی کیس پر نظرثانی سے متعلق صدارتی ریفرنس میں اٹھائے گئے سوالات کی قانونی حیثیت پر آئین کے آرٹیکل 186 کے تناظر میں تنقیدی ریمارکس دیئے ہیں ، چیف جسٹس نے کہا ہے کہ اس ریفرنس میں قانون کا کوئی بھی سوال فریم نہیں کیا گیا ، لگتا ہے کہ اسے صدر نے نہیں کسی ڈرافٹ مین نے لکھا ہے۔چیف جسٹس افتخار چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے بھٹو ریفرنس کی سماعت کی ، بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس سائر علی اور جسٹس غلام ربانی شامل تھے ، وفاق کی طرف سے بابر اعوان نے ریفرنس پر ابتدائی دلائل دیئے ۔چیف جسٹس نے ایک موقع پر ریمارکس میں کہا کہ اس ریفرنس میں پوائنٹ آف لاء صحیح طور پر نہیں اٹھایا گیا، لگتا ہے ریفرنس کو صدر نے نہیں ڈرافٹس مین نے لکھا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ معاملہ انتہائی اہم ہے اور ہم اس ریفرنس میں آرٹیکل186 کی ضرورت پورا کرنا چاہتے ہیں، بابر اعوان نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں ریفرنس کو تمام وزرا نے پڑھا اور منظور کیا، صدر نے عوام کے سامنے اس ریفرنس پر دستخط کئے، کمرہ عدالت میں یہ ریفرنس پڑھ کر بھی سنایا گیا بعد میں مقدمہ کی سماعت پیر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.