تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت میں6 فیصد کمی ریکارڈ

جنگ نیوز -
کراچی…ایک ماہ کے دوران عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت میں6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ایک رپورٹ کے مطابق قیمت میں کمی کا رحجان 11 مارچ سے جاری ہے جبکہ کوئلے کی فی ٹن قیمت 131 ڈالر فی ٹن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق 6 فیصد کمی کے بعد اب کوئلے کی فی ٹن قیمت123 ڈالر فی ٹن کی سطح پر آگئی ہے۔ رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اگلے سال تک کوئلے کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے اور یہ111 ڈالر فی ٹن کی سطح تک آسکتی ہے۔قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچنے کی وجہ کوئلے کے سب سے بڑے برآمد کنندہ ملک آسٹریلیا میں آنے والا سیلاب تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.