29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ہٹلر کی دستخط شدہ آ پ بیتی نیلا می کے لیے پیش کی جا ئے گی
جنگ نیوز -
برلن …جر منی کے سابق مرد آہن ایڈ ولف ہٹلر کی ا ٓ پ بیتی کی ایک نا یا ب کا پی جلد نیلا می کے لیے پیش کی جائے گی جس پر ہٹلر کے دستخط بھی مو جو د ہیں۔ ہٹلر نے یہ آ پ بیتی 1925میں اس وقت قلم بند کی تھی جب وہ جر منی میں Landsbergکی جیل میں قیدتھے ۔Mein Kampfنا می اس آ پ بیتی کی صرف بیس کا پیاں شا ئع کی گئی تھیں اور یہ کاپی اس کی کسی بھی نیلامی میں پیش کی جا نے والی پہلی کا پی ہو گی ۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ہٹلر کی آ پ بیتی کی یہ نا یا ب کاپی پچا س ہزار ڈالر تک میں نیلا م ہو سکتی ہے ۔