تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

رجنی کانت کے بارے میں مذاق پر امیتابھ بچن کی معافی

جنگ نیوز -
ممبئی …امیتابھ بچن بولی وڈ فلم انڈسٹری کے جائنٹس میں شمار کئے جاتے ہیں شائد یہ ہی وجہ ہے کہ بگ بی کی کہی باتیں لوگ آسانی سے فراموش نہیں کرپاتے ۔ چاہے وہ مذاق ہی میں کیوں نہ کہی گئی ہوں۔گذشتہ دنوں بگ بی نے ٹوئٹر پر مذاقاً ایک کمنٹ لکھا لیکن ان کا یہ مذاق لوگوں کو کچھ بھایا نہیں ۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ بگ بی اور بولی وڈ کے ایک اور جانے مانے اداکار رجنی کانت جو آپس میں گہرے دوست بھی ہیں۔بگ بی نے سماجی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر رجنی کانتھ کے بارے میں تفریحاً یہ لکھ ڈالا کہ جب گراہم بیل نے ٹیلی فون ایجاد کیا تو اس پر رجنی کانتھ کی دو مسڈ کالز پہلے سے موجود تھیں۔اب امیتابھ نے تو یہ بات مذاق میں کہی اور رجنی کانتھ نے اس بات کا برا بھی نہیں مانا لیکن ٹوئٹر پر موجود رجنی کے مداحوں نے ناصرف اس بات کو ناپسند کیا بلکہ بگ بی سے اس بات کا اظہار بھی کرڈلا جس کے بعد بگ بی نے رجنی کے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ رجنی ایک بہترین انسان اور کامیاب اداکار ہیں ان کا مقصد رجنی کانتھ کا مذاق اڑانا نہیں بلکہ ان کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.