29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بھارتی فلم'دم مارو دم' ریلیز سے پہلے ہی تنازعات میں گھرگئی
جنگ نیوز -
گوا…بھارتی فلم'دم مارو دم' ریلیز سے پہلے ہی تنازعات میں گھرتی نظر آرہی ہے۔ پہلے لیجنڈری بھارتی ایکٹریس زینت امان نے دم مارو دم کے ٹائٹل گانے کے ریلیز پر ناراضگی کا اظہار کیا، پھر دیو آنند بھی اس بات پر برہم ہوئے کہ ان کی فلم کا گانا ری میک کیوں کیا گیا اور اب گوا سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی نے اس فلم کے بنانیوالوں کیخلافpublic interest litigation فائل کیا ہے۔ گوا سے تعلق رکھنے والے سیویو روڈریگز کا کہنا ہے کہ اس فلم میں بھارتی ریاست گوا کو یوں دکھایا گیا ہے کہ جیسے یہاں صرف منشیات کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس فلم کے ذریعے گوا کی امیج خراب ہو گی اور انہیں یہ ہر گز منظور نہیں۔لہذا عدالت اس فلم میں گوا کا خراب امیج پیش کیے جانے کا نوٹس لے۔