29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پمز اسپتال میں ڈاکٹروں کے بعد نرسوں کا بھی احتجاج
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پمز اسپتال اسلام آباد کی نرسوں نے بھی ڈاکٹرز کے بعد اپنے مطالبات کے حق میں چاروز کیلئے ڈیڑھ گھنٹے کا علامتی احتجاج شروع کر دیا۔ پمز نرسنگ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام نرسوں نے دن بارہ بجے سے ڈیڑھ بجے تک اسپتال کے اندرعلامتی ہڑتال کی اور مطالبات کی منظوری کیلئے نعرے بازی کی۔ انہوں مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان، پولیس اور ڈاکٹرز کی طرح ان کی تنخواہوں میں بھی خاطرخواہ اضافہ کیاجائے۔نرسوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے لئے نیاسروس سٹرکچر اور کنٹریکٹ پر کام کرنے والی نرسوں کو فوری مستقل کیاجائے۔