تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

تجاوزات کیخلاف مہم میں اربوں کی اراضی واگزار کرالی ، شہبازشریف

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب میں تجاوزات کے خلاف مہم کے دوران اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی ہے، ملک اینڈ میٹ سیفٹی ایجنسی کے قیام سے لائیو اسٹاک کے شعبے میں بہتری آئے گی، صوبے کی ترقی کیلئے دانش اسکولوں کا جال بچھانا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی ٰ پنجاب نے لاہورمیں تین مختلف اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔تاجر تنظیموں کے اجلاس میں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے سے ٹریفک کے بہاؤ میں تیزی آئی ہے، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور تاجر برادری کے مسائل حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ لائیوا سٹاک سے متعلق اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ملک اینڈمیٹ سیفٹی ایجنسی کے قیام کی منظوری دیدی گئی ہے ، اسکامسودہ قانون جلد تیار کیا جائے۔ دانش اسکول بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے کی ترقی کیلئے دانش اسکولوں کا جال بچھانا ہوگا، ڈیرہ غازی خاں ،راجن پور، اٹک اورمیانوالی میں دسمبر تک دانش اسکولوں کی تعمیر مکمل ہوجائیگی ۔اگلے سال مزید پانچ دانش اسکولوں کیلئے جگہ کی نشاندہی بھی کی جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.