29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی:گارڈ ساتھیوں سمیت بینک سے 90لاکھ لوٹ کر فرار
جنگ نیوز -
کراچی… کراچی میں آج نجی بینککا گارڈ ساتھیوں سمیت 90 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگیا ۔کراچی کا جوڑیا بازار جہاں دن بھر لوگوں کا ہجوم اور پتلی پتلی گلیوں میں روزانہ کروڑوں روپے کا کاروبار ہوتا ہے ۔ جوڑیا بازار کی ایک گلی جہاں چھ نجی بنکوں کی برانچیں موجود ہیں، پولیس کے علاوہ دن اور رات کے سیکورٹی گارڈ بھی تعینات ہوتے ہیں ۔یہاں ایک بینک گارڈمحمد انوارن آج صبح اس بنک سے اپنے ساتھیوں کی مدد سے نوے لاکھ روپے چٹ کرگیا ۔ خفیہ کیمرہ کی تاریں کاٹنے کے بعد پورے عملے کو رسیوں سے باندھ دیا گیا ۔ ملزم اور اس کے تین ساتھیوں نے بینک عملے کو یرغمال بناکر بڑے آرام سے نوے لاکھ روپے سے زائد کی رقم بوریوں میں بھری اور نو دو گیارہ ہوگئے ۔ جاتے جاتے عملے سے قیمتی سازوسامان اور دو موٹر سائیکلیں بھی لے گئے